واراناسی اور ویاناڈ میں بھی کسانوں کا مقابلہ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 20 اپریل (سیاست نیوز) نظام آباد کے کسانوں نے وارانسی اور ویاناڈ سے مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ہلدی اور لال جوار کو اقل ترین قیمت وصول نہ ہونے پر کسانوں نے بطور احتجاج حلقہ لوک سبھا نظام آباد سے مقابلہ کرتے ہوئے تاریخ بنائی تھی ۔ آرمور میں اجلاس منعقد کرنے والے فارمرس ویلفیر اسوسی ایشن نے وزیراعظم کے حلقہ وارانسی اور کانگریس کے قومی صدر راہول گاندھی نے حلقہ ویاناڈ سے مقابلہ کرنے اور دونوں حلقوں میں 10 ، 10 امیدواروں کو انتخابی میدان میں اُتارنے کا فیصلہ کیا ہے ۔