واراناسی سے انتخاب کو چیلنج، مودی کو ہائی کورٹ کی نوٹس

   

Ferty9 Clinic

الہ آباد 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) الہ آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم نریندر مودی کو پارلیمانی حلقہ واراناسی سے ان کے انتخاب کو چیلنج کرتے ہوئے دائر کردہ درخواست پر جمعہ کو ایک نوٹس جاری کی ہے۔ جسٹس دیپک گپتا نے اس مقدمہ کی آئندہ سماعت 21 اگسٹ کو مقرر کی ہے۔ بی ایس ایف کے سابق جوان تیج بہادر یادو کی طرف سے یہ درخواست کی گئی تھی۔ یادو کو سماج وادی پارٹی کا امیدوار بنایا گیا تھا لیکن وہ اس انتخاب میں حصہ لینے میں ناکام ہوگئے تھے کیوں کہ ریٹرننگ آفیسر نے ان کا پرچہ نامزدگی مسترد کردیا تھا۔ ان کے پرچہ نامزدگی کو مسترد کرنے کی یہ وجہ بتائی گئی تھی کہ یادو ایک صداقتنامہ داخل کرنے میں ناکام ہوگئے تھے جس میں یہ توثیق کی جاتی ہے کہ اُنھیں بی ایس ایف سے رشوت ستانی یا وطن سے عدم وفاداری کی بنیاد پر برطرف نہیں کیا گیا ہے۔ یادو نے انتخابی عذرداری میں استدلال کیا تھا کہ ان کی نامزدگی غلط انداز میں مسترد کی گئی ہے اور اُنھوں نے عدالت سے درخواست کی کہ مودی کے انتخاب کو منسوخ و کالعدم قرار دیا جائے۔