وارانسی:ایک سال بعد کھلے اسکول،بچوں کا زبردست استقبال، کہیں تالیاں بجی تو کہیں بچھایا گیا سرخ قالین

,

   

اترپردیش کے وارانسی میں درجہ 1 سے 5 کے بچوں کے اسکول پیر سے کھولے گئے۔ کچھ بچے بڑے جوش اور خوشی سے اسکول پہنچے تو کچھ والدین کے ساتھ روتے روتے۔ کورونا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے اسکول قریب ایک سال بعد دوبارہ کھل گئے ہیں۔ اساتذہ نے اسکولوں میں بچوں کے استقبال کے لئے خصوصی تیاری بھی کی۔ اسکول آنے والے پرائمری اسکول کے بچوں کو خوشگوار ماحول دینے کے لئے پھولوں سے سجایا گیا، اور سرخ قالین بچھا کر اور پھول نچھاور کرکے بچوں کا استقبال کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی کوویڈ پروٹوکول کے تحت اسکولوں میں بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔