لکھنو ۔ 23 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے وارانسی کے بنیا باغ میدان میں جمع ہونے والے خواتین اور نوجوانوں کو آج وہاں سے بھگادیا ۔ وہ سی اے اے کے خلاف احتجاج کے لئے جمع ہورہے تھے۔ تاہم رائے بریلی اور اعظم گڑھ سے اسی طرح کے مظاہروں کی اطلاعات ملی ہیں۔ اس دوران لکھنو کے تاریخی کلاک ٹاؤر میں سی اے اے کے خلاف خواتین کا احتجاج جاری ہے۔ ویڈیو کلپس کے مطابق پولیس فورس کو جیسے ہی اطلاع ملی کہ بنیا باغ میدان میں احتجاجی جمع ہورہے ہیں، وہ تیزی سے وہاں پہنچے اور انہیں بھگادیا ۔