وارانسی میں پولیس پر پتھراؤ

   

وارانسی، 22 اکتوبر (یو این آئی) اترپردیش کے وارانسی میں دیوالی کی رات مرزا مراد تھانہ علاقہ کے تحت بہڑا گاؤں میں پاور ہاؤس کے پاس جوئے کے دوران پیسوں کو لے کر جھگڑا ہوگیا۔ شرپسندوں نے جھگڑے کو حل کرنے پہنچی پولیس پر پتھراؤ کیا اور سب انسپکٹر کی موٹر سائیکل کو آگ لگا دی۔ اس معاملے میں 16 نامزد اور 60 نامعلوم افراد کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے اور پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق بھارتیہ نیائے سنہیتا کی مختلف دفعات اور فوجداری قانون کی دفعہ 7 کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے ۔