وارانسی پولیس نے تبدیلی مذہب کے ملزم کو گرفتار کیا

   

وارانسی: 13 اگست (یو این آئی) اتر پردیش کے وارانسی ضلع کی سارناتھ پولیس نے بدھ کو آشاپوری کے ایک شخص کو گرفتار کیا، جس پر شادی کی سائٹس پر جعلی پروفائل بنا کر لڑکیوں اور خواتین کا مذہب تبدیل کرنے اور انہیں محبت کے جال میں پھنسانے کا الزام ہے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ فرخ آباد ضلع کا رہنے والا شرف رضوی ہندو نام سمرت سنگھ کا استعمال کرتے ہوئے شادی کی سائٹس پر لڑکیوں اور خواتین سے رابطہ کرتا تھا۔ ان کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کرتا تھا اور مختلف بہانوں سے ان سے رقم بٹورتا تھا۔ اس کے بعد وہ جھگڑا کرتا تھا اور رشتہ توڑ دیتا تھا۔اسی طرح اس نے وارانسی کے علاقے سارناتھ کی ایک نوجوان خاتون کو محبت کے جال میں پھنسایا اور سمرت سنگھ کا روپ دھار کر اسے شادی کا لالچ دیا۔