حیدرآباد 27 فروری (سیاست نیوز) تلنگانہ بی جے پی صدر ڈاکٹر کے لکشمن نے مجلس کے لیڈر وارث پٹھان کیخلاف کوئی کارروائی نہ کرنے پر تنقید کی اور ٹی آر ایس لیڈر کے ٹی راما راؤ سے مطالبہ کیاکہ وہ فوری اقدام کریں۔ اُنھوں نے سوال کیاکہ آخر یہ لوگ ہندوستان میں رہ کر وزیراعظم پاکستان کے لئے کام کررہے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ اویسی برادرس انتشار پسندانہ سیاست کے تحت عوام میں نفرت پھیلارہے ہیں۔ یہ لوگ قوم دشمن اور ہندو دشمن ہونے کا ثبوت دے رہے ہیں۔