وارناسی میں 365 کے منجملہ 359 دن دفعہ 144 : پرینکا

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی 3 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے وزیر اعظم نریند رمودی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا کہ وزیر اعظم کے حلقہ انتخاب وارناسی میں سال 2019 کے 365 دنوں کے منجملہ 359 دن تک دفعہ 144 نافذ رہا ہے ۔ پرینکا نے اپنے ٹوئیٹ میں مودی سے کہا کہ اس کے باوجود کیا مودی یہ کہہ سکتے ہیں کہ عوام کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ دفعہ 144 کے تحت عوامی مقام پر زیادہ لوگوں کے اجتماع پر پابندی ہوتی ہے ۔