نئی دہلی: آسٹریلیائی سابق فاسٹ بولرگلین میک گرا نے کہا ہے کہ اوول میں ایشز کے پانچویں ٹسٹ کے پہلے دن تجربہ کار اوپنر کی ناکامی کے بعد ڈیوڈ وارنر کا ٹسٹ کیریئر ختم ہونے کی طرف آرہا ہے۔میک گرا نے یہ اشارہ بھی دیا کہ 36 سالہ وارنرکو اگلے سال سڈنی میں اپنا وداعی ٹسٹ کھیلنے کا موقع نہیں مل سکتا ہے اگر وہ اوول میں دوسری اننگز میں بڑا اسکور حاصل کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔وارنر جمعرات کو اوول میں پانچویں ایشز ٹسٹ میں آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جس سے ان کی سیریز کی ناکامی جاری ہے اور انہوں نے 25.00 کی اوسط سے 9 اننگز سے 225 رنز تک پہنچ پائے ہیں۔ پانچویں ٹسٹ سے پہلے وارنر نے ان افواہوں کو مسترد کردیا کہ وہ ایشز کے اختتام پر سبکدوش ہونے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے خلاف ہوم ٹسٹ سیریزکھیلنا چاہتے ہیں اور سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر میں وداعی ٹسٹ کھیلنے کے خواہاں ہیں ۔