وارنر افراد خاندان کے ساتھ ہمایوں کے مقبرے پر پہنچ گئے

   

نئی دہلی ۔آسٹریلوی کرکٹرز ہندوستان کے خلاف دہلی میں ہوئی عبرتناک شکست کے بعد مغل بادشاہ ہمایوں کے مقبرے پہنچ گئے۔ آسٹریلوی کرکٹرز نے تاریخی مقامات کی سیر کرکے اپنا دن خاص منایا ہے۔آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے سوشل میڈیا پر مقبرے کی سیرکی تصاویر پوسٹ کی۔ ڈیوڈ وارنرکے ہمراہ ان کی اہلیہ اور دو بیٹیاں بھی تصویر میں نظر آرہی ہیں اور پس منظر میں ہمایوں کے مقبرے کا دلکش منظر نظر آرہا ہے۔ آسٹریلوی کھلاڑی تازہ دم ہونے کے لیے اب سیرو تفریح کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ دہلی میں کھیلا گیا دوسرا ٹسٹ تیسرے دن ہی ختم ہوگیا۔