ممبئی 14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پہلے ونڈے میں آسٹریلیا نے کامیابی کیلئے مطلوبہ نشانہ بغیر کوئی وکٹ گنوائے 258/0 کی شکل میں حاصل کرتے ہوئے 3 مقابلوں کی سیریز میں 1-0 کی سبقت حاصل کرلی ہے۔ ہندوستان کی جانب سے کامیابی کے لئے دیئے جانے والے 256 رنز کے تعاقب میں وارنر نے 3 چھکوں اور 17 چوکوں کی مدد سے 128 اور کپتان آرون فنچ نے 2 چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے 110 رنز کی ناقابل شکست سنچری اسکور کی۔