ممبئی۔ 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی اوپنر ڈیوڈ وارنر ہندوستان کیخلاف سنچری کے دوران تیز ترین پانچ ہزار رنز مکمل کرنے والے چوتھے عالمی اور پہلے آسٹریلیائی بیٹسمین بن گئے جنہوں نے آرون فنچ کیساتھ ہندوستان کیخلاف سب سے بڑی افتتاحی شراکت کا ریکارڈ بھی قائم کرڈالا جبکہ کسی نقصان کے بغیر سب سے بڑا ہدف بھی عبورکیا۔ڈیوڈ وارنر نے 115اننگز میں اس مقام تک رسائی کے بعد ہم وطن ڈین جونزکو پیچھے چھوڑدیا جنہوں نے یہ کارنامہ 128اننگز میں انجام دیا تھا۔واضح رہے کہ2006 میں گابا میں سری لنکا کیخلاف ایڈم گلکرسٹ اور میتھیو ہیڈن کے بعد یہ دوسرا موقع تھا کہ دونوں آسٹریلین اوپنرز نے سنچریاں اسکورکیں۔
