ممبئی۔ دہلی کیپٹلس کے اوپنر ڈیوڈ وارنر نے اپنی سابق فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف اپنی تمام تر صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے اور پرانا حساب برابر کرلیا۔ وارنر اور سن رائزرز کے درمیان آئی پی ایل 2021 کے سیزن کے اختتام پر سخت علیحدگی ہوئی تھی جب حیدرآباد فرنچائز نے انہیں سیزن کے وسط میں کپتانی سے برطرف کر دیا تھا اور انہیں آخری چند میچوں کے لیے ٹیم سے بھی باہرکردیا تھا۔ جمعرات کو وارنر اور سن رائزرس حیدرآباد کا پہلی بار آمنا سامنا ہوا اور 36 سالہ آسٹریلیائی اوپنر نے 58 گیندوں پر 12 چوکے اور تین چھکے لگا کر ناقابل شکست 92 رنز بنائے۔ دہلی کیپٹلس نے یہ میچ 21 رنز سے جیت لیا۔ وارنر نے اس میچ کے بارے میں کہا کہ مجھے اضافی حوصلہ افزائی کی ضرورت نہیں تھی، ہم سب نے دیکھا ہے کہ ماضی میںکیا ہوا۔ جیت حاصل کرنا بہت اچھا ہے۔ اپنی اننگز کے بارے میں انہوں نے کہا کہ پچ اچھی اوربیٹنگ کیلئے سازگار تھی اور وہ جانتے تھے کہ وہ اچھے اسکور بنانے کے ساتھ میدان پر اترے تھے۔ وارنر نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ جب آپ یہاں بیٹنگ کیلئے اتریں گے اور اس وکٹ کو دیکھیں گے تو یہ واقعی ایک اچھی وکٹ ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ پہلے بیٹنگ کرتے ہیں یا دوسری اننگز میں نشانے کا تعاقب کرتے ہیں، آپ جانتے ہیں کہ یہ اچھا اوربہتر اسکور ہوگا۔ مجھے یہاں کچھ کامیابی ملی اور مجھے معلوم تھا کہ اگر میں اپنے اسٹروک کھیلوں تو اسکور بنے گا ، بڑے اسٹوکس مارنے کے بارے میں نہیں سوچا لیکن صرف گیند کو مارا اورگیند کو دیکھا، یہ فائدہ دینے والی اننگز تھی اور خوش قسمتی سے ایسا ہوا۔ وارنر نے میچ کے بعدکی پریزنٹیشن کے دوران کہا کہ ٹیم کی کامیابی میں اہم رول ادا کرنے پر وہ خوش ہیں۔ وارنر جنہیں ان کی شاندار اننگز کے لیے پلیئر آف دی میچ قرار دیاگیا نے کہا کہ انھوں نے روومین پاول کو اختتام کی طرف اسٹرائیک دی کیونکہ وہ اپنی اننگز کے اختتام پر ہٹ کر رہے تھے۔ یہاں ممبئی کی نمی کے ساتھ یہ مشکل ہے کہ طویل اننگزکھیلا جائے۔ وارنر نے اپنی بڑھتی عمر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے سرے پر پاول شاندار ہیٹنگ کررہے تھے اسلئے میں نے زیادہ سے زیادہ اسٹرائیک انکے حوالے کی۔ پاول کی ہیٹنگ کافی شاندار رہی جو دیکھنے لائق تھی۔