سڈنی ۔11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی کے ملک اور ملک سے باہر مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ ان میں خودکرکٹ کی دنیا کے لوگ بھی شامل ہیں۔ دراصل ایک ویڈیو سامنے آیا ہے اس کے مطابق کچھ کرکٹرس کے بچے بھی ویراٹ کوہلی کو کافی پسند کرتے ہیں۔ اس ویڈیو میں آسٹریلیائی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کی بیٹی ان کے ساتھ کرکٹ کھیل رہی ہے۔ اس دوران وہ مسلسل کہتی جارہی ہے، آئی ایم ویراٹ کوہلی۔ کرکٹر ڈیوڈ وارنر کی بیوی کینڈس وارنر نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے۔ اس میں ان کی بیٹی ایوی مے والد ڈیوڈ وارنر کے ساتھ کرکٹ کھیل رہی ہے۔ ڈیوڈ وارنر بولنگ کر ہے ہیں اور بیٹی ایوی مے بیٹنگ کرتی نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈیوڈ بولنگ کرنے جارہے ہیں اور بیٹی ایوی مے بیٹنگ کیلئے تیار ہے۔ اسی دوران وہ بیٹنگ سے پہلے بار۔بار کہہ رہی ہے آئی ایم ویراٹ کوہلی۔ اس کے بعد اس نے ایک شاندار شاٹ بھی کھیلا۔ ڈیوڈ وارنر کی بیوی کینڈس وارنر نے ویڈیو کو شائع کرتے ہوئے اس کا کیپشن بھی لکھا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے، اس چھوٹی بچی نے ہندوستان میں کافی وقت گزارا ہے۔ وہ کوہلی بننا چاہتی ہے۔ یاد رہے کہ وارنر ان دنوں شاندار فارم ہیں۔ وہ بال ٹیمپرنگ کے الزام میں ایک سال کی پابندی کے بعد واپس لوٹے ہیں۔ وہ آئی پی ایل میں بھی کھیلے۔