وارنر کی بے بس پاکستانی بولروں کیخلاف ایک اور سنچری

   

ایڈیلیڈ۔ 29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی اوپنر ڈیوڈ وارنر جو ان دنوں شاندار فام میں ہے اس کا سلسلہ آج یہاں ایڈیلیڈ میں شروع ہوئے پاک۔ آسٹریلیا ڈے نائیٹ ٹسٹ میں بھی جاری رکھتے ہوئے کریئر کی 23 ویں ٹسٹ سنچری اسکور کی ہے۔ بے بس پاکستانی بولروں کے میزبان بیٹسمینوںنے بارش سے متاثرہ پہلے دن 73 اوورس کے کھیل میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 302 رنز کا ہمالیائی اسکور بنایا۔ وارنر نے 228 گیندوں میں 19 چوکوں کی مدد سے 166 رنز اسکور کئے اور ان کے ساتھ ناٹ آوٹ دوسرے بیٹسمین لابوش چیگنے نے 126 رنز کی ناقابل تسخیر اننگز کھیلی۔ شاہین آفریدی نے واحد وکٹ حاصل کی۔