نئی دہلی۔ تجربہ کار بائیں ہاتھ کے اوپنر ڈیوڈ وارنرکا ہندوستان میں ریکارڈ ایک بار پھر موضوع بحث بن گیا ہے یہاں بارڈر۔گواسکر ٹرافی سیریز کے دوسرے ٹسٹ سے پہلے وارنر ایک مرتبہ توجہ کا مرکز ہیں۔ آسٹریلیا کی ناگپور میں ایک اننگز اور 132 رنز کی شکست کے دوران وارنر نے 1 اور 10رنز اسکورکے ہیں لیکن آسٹریلیائی کپتان پیٹ کمنز کو یقین ہے کہ ہندوستان میں ٹسٹ مقابلوں میں 22.16 کی اوسط رکھنے والے وارنر میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں باکسنگ ڈے ٹسٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے 200 رنز کی اننگز اس وقت کھیلی تھی جب وہ اپنے کرئیر کا 100 واں ٹسٹ کھیل رہے تھے اور اب وہ نئی دہلی میں فارم میں واپس آسکتے ہیں۔میں سلیکٹر نہیں ہوں۔ مجھے نہیں لگتا کہ ان کی کوئی میٹنگ ہوئی ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ ڈیوی وہاں موجود ہوں گے۔ آپ نے اس سال باکسنگ ڈے ٹسٹ (جنوبی افریقہ کے خلاف) میں دیکھا جب انہوں نے واپسی کیلئے بولروں پر دباؤ ڈالا۔ اس کے خلاف بؤلنگ کرنا بہت مشکل ہوتا ہے جب وہ بولروں پر دباؤ بنانے کے ذہن سے میدان میں اترتے ہیں۔ آپ کو اتنی اچھی گیندیں نہیں ملتی ہیں، اس لیے وہ جانتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ اس کے منصوبے کا حصہ ہوگا۔وہ یہاں واقعی اچھی بیٹنگ کر رہا ہے۔ میں جانتا ہوں کہ درمیان میں اسپن بولنگ کے بارے میں بہت سی باتیں ہوتی ہیں، لیکن اس نئی گیند کے ساتھ کبھی کبھی بیٹنگ کرنا بھی مشکل ترین وقت ہوتا ہے۔ انہوں نے میچ سے پہلے کی پریس کانفرنس میں کہا۔کمنز نے یہ بھی انکشاف کیا کہ بائیں ہاتھ کے بیٹر ٹریوس ہیڈ ناگپور میں پہلے ٹسٹ میں باہر ہونے کے بعد ٹیم میں واپسی کے لیے کوشاں ہیں۔