وارنر کی 18 اننگز میں 2 سنچریاں اور 12 نصف سنچریاں

   

سڈنی ۔2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) ایک سال بعد ٹی ٹونٹی میں واپسی کرنے والے اور سری لنکا کے خلاف شاندار سیریز کھیلنے والے ڈیوڈ وارنر محدود اوور کے میچز میں رنز مشین بن گئے۔ بال ٹمپرنگ میں ایک سال تک کرکٹ سے دور رہنے والے ڈیوڈ وارنر ٹی ٹونٹی میں رنز کے انبار لگانے لگے، سری لنکا کے خلاف سیریز میں انہوں نے 100، 60 اور 57 کی اننگزکھیلی ہیں۔ ٹی ٹونٹی میں گزشتہ 18 اننگز میں انکی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ رنز مشین بنے ہوئے ہیں گزشتہ 18 اننگزمیں انہوں نے 61، 63، 19، 95، 69، 100، 10، 15، 70، 51، 50، 67، 57، 37، 81، 100، 60، 57 کی اننگز شامل ہے۔ ان 18 اننگز میں انہوں نے دو مرتبہ سنچریاں بنائی ہیں جبکہ 12 مرتبہ نصف سنچریوں کی اننگز کھیلی۔ اس دوران ان کا اسٹرائیک ریٹ 144.50 رہا۔ سری لنکا کے خلاف سیریز میں مین آف دی سیریز لینے کے بعد وارنر نے کہا کہ ہمارے لیے سب سے بہترین چیز یہ ہے کہ ہماری ٹیم بہت شاندار ہے، آج بولروں نے اچھی کارکردگی دکھائی، سری لنکا کے بعد ہماری اگلی منزل پاکستان کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز ہے۔