میلبورن۔ ہندوستان کو اس کی سرزمین پر شکست دینا اور انگلینڈ میں ایشز سیریز میں فتح وہ دو اہم سنگ میل ہیں جو آسٹریلیا کے اوپنر ڈیوڈ وارنر کی ٹسٹ کرکٹ سے سبکدوشی سے قبل حاصل کرنے کے خواہاں ہیں۔جارحانہ اوپنر وارنراکتوبر میں 2021 کے ٹی20 ورلڈ کپ کے دوران 35 سال کے ہوگئے ہیں اور اس ٹورنمنٹ کے وہ جہاں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیتا وہیں آسٹریلیا نے پہلی مرتبہ ٹی20 خطاب حاصل کیا تھا۔ انگلینڈ کے خلاف اگلی سیریز کے وقت تک وہ 37 کے قریب ہوں گے۔وارنر نے کہا ہے کھیل کے طویل ترین فارمیٹ کو الوداع کہنے سے پہلے کچھ اہم اہداف حاصل کرنا چاہیں گے۔ہم نے ابھی تک ہندوستان کو ہندوستان میں نہیں ہرایا ہے اور ظاہر ہے کہ انگلینڈ میں ہم نے 2019 کی سیریز ڈرا کی تھی لیکن امید ہے کہ اگر میں یہ موقع حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا تو میں سوچ سکتا ہوں سبکدوشی کے بارے میں۔ وارنر نے انگلینڈ میں تین اور ہندوستان میں دو سیریز میں بالترتیب 13 اور آٹھ ٹسٹ کھیلے ہیں لیکن دونوں ممالک میں ان کا ریکارڈ خراب ہے، بغیر کسی سنچری کے بالترتیب 26 اور 24 کی اوسط سے رنز بنائے ہیں ۔