ملتان ۔ یکم اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) ایشز میں آسٹریلیا کے خلاف مکمل ناکامی سے دوچار ہونے والے آسٹریلیائی اوپنر ڈیوڈ وارنر کو پاکستان کے خلاف اگلے ماہ ہوم ٹسٹ سیریز میں کھیلنے کا موقع مل گیا۔ آسٹریلیا کے کپتان ٹم پین کے بموجب پاکستان کے خلاف ٹیم اپنی اوپننگ جوڑی برقرار رکھے گی۔ دوسری جانب بیٹسمین آشٹن ٹرنر پاکستان اور سری لنکا کے خلاف ہوم گرائونڈ پر مجوزہ ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے ہیں، وہ ٹریننگ کے دوران انگلی ٹوٹ جانے کی وجہ سے کم سے کم 6 ہفتوں کے لئے میدان سے باہر ہوگئے ہیں۔