پرتھ۔21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے اوپنر ڈیوڈ وارنر انگلینڈ میں رواں برس مجوزہ 100 بالزکرکٹ سے دستبردارہوگئے ہیں۔ انہوں نے یہ فیصلہ ملک کی ٹیم کی زمبابوے کے خلاف محدود اوورزکی سیریز میں شرکت کی خاطر کیا ہے۔ تاہم وارنرکے منیجر کی جانب سے واضح کیا ہے کہ اس اقدام کاکورونا وائرس کے پھیلائو سے کوئی تعلق نہیں ہے۔وارنر نے کا مذکوہ ایونٹ کیلئے ایک لاکھ 25ہزار برطانوی پائونڈ میں معاہدہ ہوا تھا۔ نیا ٹورنمنٹ 17جولائی سے 15 اگست تک منعقد ہوگا۔ خیال ہے کہ وارنر کے منیجر نے یہ بھی واضح کردیا ہے کہ اگر ہندوستان میں کورونا وائرس کی صورتحال قابو میں رہی تب ہی وہ انڈین پریمیئر لیگ میں حصہ لیں گے۔ آئی پی ایل 15 اپریل تک معطل کردی گئی ہے۔