وارنٹ کے بغیر کے کویتا کی گرفتاری سیاسی سازش

   

بی جے پی میں شمولیت پر تمام کیس معاف، جے ڈی سمن ایڈوکیٹ کی پریس کانفرنس

کورٹلہ /17 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جے ڈی سمن ہائی کورٹ ایڈوکیٹ نے ابراہیم پٹنم میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں پٹیشن پر تحقیقات چل رہی ہے ۔ ایسے وقت ای ڈی کی جانب سے شریمتی کویتا کو گرفتار کیا جانا اور وہ بھی وارنٹ کے بغیر کسی طرح گرفتار کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی سازش کے تحت ایم ایل سی کویتا کو گرفتار کرنے کا ای ڈی پر الزام عائد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ 2004 سے 2014 کے درمیان سی بی آئی کی جانب سے 72 افراد پولیٹکل لیڈرس پر تحقیقات کرنے پر ان میں 43 افراد یعنی 54 فیصد اپوزیشن پارٹی کے قائدین میں اور اسی ED نے2014 سے 2022 کے درمیان جو کیس لگائے ہیں 95 فیصد تحقیقات صرف اپوزیشن پارٹی سے وابستہ قائدین پر لگائے گئے ہیں ۔ اور اس طرح ای ڈی بھی 2014 سے قبل تک اپوزیشن قائدیئن پر کیس جو لگائے ہیں 54 فیصد ہیں یعنی 2014 سے اب تک 95 فیصد ہیں ۔ صرف ملک میں اپوزیشن پارٹیوں کے قائدین کو ڈرانے دھمکانے کیلئے مرکز کی بی جے پی حکومت ای ڈی سی بی آئی کا استعمال کر رہی ہے ۔ جس کی مثال سابق رکن پارلیمنٹ نظام آباد شریمتی کلواکنٹلہ کویتا کا گرفتار کیا جانا ہے ۔ ادانی ، سجنا چودھری ، سی ایم رامیش ، ہنمنت شوشرما کے تعلق سے سی بی آئی ای ڈی نے جو دھاوے کئے تھے ان کیسوں کا کیا ہوا ۔ بی جے پی میں شمولیت پر کورٹ کو تعلق کے بغیر تمام کیس معاف ہو رہے ہیں ۔ اس طرح ملک میں معاشی ملزم کو بی جے پی پال پوس رہی ہے ۔ وجئے ملیا محتلف بنکوں سے 9000 کروڑ روپئے دھوکا دیکر ملک سے فرار ہوکر بیرون ملک میں عیش و عشرت کی زندگی گذار رہاہے اور یہ سب کچھ بی جے پی کے تعاون سے نہیں کیا ۔ انہوں نے سوال کیا ۔ انہیں کورٹ کی خلاف ورزی کیس میں کورٹ کی جانب سے 4 ماہ جیل کی سزا سنائی گئی اور وہ ایک دن بھی جیل میں نہیں رہے اور اس طرح آئی پی ایل اسکام کے ملزم للیت مودی مختلف بینک سے 14 ہزار کروڑ روپئے لوٹ لئے مودی کو برطانیہ فرار ہونے کے باوجود معاشی مجرموں کو مودی حکومت انہیں نہ پکڑ سکی نہ صرف معاشی مجرم بلکہ پارلیمنٹ میں موجود پارلیمنٹ ممبروں میں 40 فیصد یعنی تقریباً 305 ارکان پارلیمنٹ پر کریمینل کیس درج ہیں ۔ ان میں برج بھوشن ،شران سنگھ کا نام میڈیا کے سامنے آیا ۔ ۔ میڈلیس حاصل کرتیہ وئے ملک کا نام روشن ک رنے والی خواتین اتھلیٹکس کو برج بھوشن پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کرنے کے باوجود ابھی تک برج بھوشن پر کیس درج نہیں کیاگیا اور کوئی سزا نہیں دی گئی ۔ اس طرح کے جرائم اور سیاسی مجرموں اور کئی افراد کی پشت پناہی کرتے ہوئے ابھی تک کیس درج نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ معاشی مجروں ، سیاسی مجرموں کو کئی افراد کی پشت پناہی کرتے ہوئے ابھی تک ان پر کیس درج نہیں کئے گئے ۔ کوئی سزا نہیں دی گئی اور نہ ہی اسی طرح کے معاشی جرائم سیاسی مجرموں کی پشت پناہی کرنے والی مودی حکومت مکمل بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے شریمتی کلواکنٹلہ کویتا کو گرفتار کئے جانے کی شدید مذمت کی ۔ انبہوں نے شریمتی کویتا کو فوری رہا کرنے کا مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات جمہوریت کیلئے ٹھیک نہیں ہیں ۔ ملک کے عوام کو قانون پر سے اعتبار اٹھ جائے گا ۔