میلبورن : سابق عظیم لیگ اسپنر شین وارن کی موت کی وجہ صرف دل کا دورہ نہیں تھی، ان کے کمرے سے طاقت کی ممنوعہ دوا بھی ملی تھی۔تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ کے ایک سینئر پولیس افسر نے اپنی پہچان چھپاتے ہوئے انکشاف کیا کہ جس کمرے میں شین وارن کی موت ہوئی ان کے کمرے سے طاقت کی ممنوعہ دوا کی بوتل ملی تھی جسے اوپر کے حکم کی وجہ سے خاموشی سے کمرے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ ان کے خیال میں آسٹریلیا کے سینئر حکام بھی اس فیصلے میں شامل تھے۔پولیس افسر نے کہا ہے کہ ہمیں سینئر افسران کی جانب سے حکم دیا گیا کہ اس بوتل کو وہاں سے ہٹادیں، لگتا ہے کہ آسٹریلیا کے کچھ اعلیٰ حکام بھی اس میں ملوث ہیں۔