شمس آباد ۔ 4 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : شمس آباد میونسپل وارڈ نمبر 21 میں کونسلر اجئے نے کچرے کی صفائی اور انڈر گراونڈ ڈرینج کی صفائی کے کاموں کا جائزہ لیا اور عوام سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی ۔ اجئے نے کہا کہ وارڈ میں کوڑے دان نہ ہونے کی وجہ سے عوام کچرے کو سڑکوں پر ہی پھینک رہے تھے جس کی وجہ سے ہر جگہ کچرے کے انبار پڑے ہوئے تھے ۔ پٹنا پرگتی کے تحت کچرے کی صفائی اور انڈر گراونڈ ڈرینج کی صفائی کی جارہی ہے جس سے کافی حد تک کچرے کا مسئلہ حل ہوچکا ہے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومت کی جانب سے دئیے گئے کوڑے دان کا استعمال کریں ۔۔