شمس آباد ۔ /15 جنوری (سیاست نیوز) شمس آباد وارڈ نمبر 4 امیدوار محمد جہانگیر خان نے دورہ کرتے ہوئے عوام سے ملاقات کی اور انہیں ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ وارڈ میں غریب افراد کی شادی کیلئے شادی خانہ کی تعمیر کروانے کے اقدامات کریں گے ۔ اور ساتھ ہی ساتھ ان کے تمام مسائل کو حل کریں گے ۔ پینے کے پانی کے مسئلہ کو حل کیا جائے گا اور سی سی روڈ ، انڈر گراؤنڈ ڈرینیج ، کچرے کی صفائی ، اسٹریٹ لائیٹس و دیگر ترقیاتی کاموں کو انجام دیا جائے گا ۔ ہماری کامیابی کے ساتھ ہی انتخابی منشور پر عمل کیا جائے گا ۔خواتین کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ان کے تمام مسائل کو حل کیا جائے گا ۔ مسلمانوں کے لئے قبرستان کی اراضی کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے ۔ بے گھر اور غریب عوام کیلئے پلاٹس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔ آرگنیش گپتا نے کہا کہ ہمیشہ مسلمان بھائیوں نے ان کا ساتھ دیا ۔ آج بھی شمس آباد کے مسلمان بھائی ہمارے ساتھ ہیں ۔ ہماری کامیابی کے بعد ان کے تمام مسائل کو حل کیا جائے گا ۔