وار فلم کا ٹریلر جاری، فلم 2 / اکٹوبر کو ریلیز

,

   

حیدرآباد: یش راج بینر تلے بنائی گئی فلم ایک زبردست فلم ”وار“ کا ٹریلر جاری ہوگیا ہے۔ یہ فلم ایک بہترین ایکشن پرمبنی فلم ہے۔ اس فلم سدھارتھ آنند نے ڈائرکٹ کیا ہے جبکہ آدتیہ چوپڑہ نے پروڈیوس کیا ہے۔ اس فلم میں رتیک روشن‘ ٹائیگر شراف اوروانی کپور نے اہم کردارادا کئے ہیں۔

اس فلم میں بہترین ایکشن سین کیلئے بین الاقوامی سطح پر مقبول ہالی ووڈ ایکشن کوریو گرافر آر آرمسٹرانگ‘ساؤتھ کوریا کے مشہور مارشل آرٹس ایکشن کوریوگرافر مسٹر اوہ کی خدمات حاصل کی گئی۔ اس فلم کی میوزک وشال شیکھر نے دی ہے۔ اس فلم کو مختلف 7ملکو ں میں فلمایاگیا ہے۔ وار فلم گاندھی جینتی کے موقع 2اکٹوبر کو ریلیز کی جائے گی۔

YouTube video