وار 2 میں ریتک اور این ٹی آر کی ڈانس جنگ

   

ممبئی، 7 اگست (آئی اے این ایس) سوپر اسٹارز ریتک روشن اور این ٹی آر نے اپنی شاندار رقص کی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آنے والی ایکشن فلم وار2 کے گانے جنا ب عالی میں ایک زبردست رقص مقابلہ (ڈانس جنگ) پیش کیا ہے۔ یہ گانا،جوکہ پریتم نے کمپوز کیا ہے، سچت ٹنڈن اور ساج بھٹ نے گایا ہے، جبکہ اس کے بول امیتابھ بھٹاچاریہ نے تحریرکیے ہیں، ایک پْرجوش اور توانائی سے بھرپور رقص والا نغمہ ہے۔ ہندی ورژن کو سچت ٹنڈن اور ساج بھٹ نے گایا ہے اور اس کے بول امیتابھ بھٹاچاریہ نے لکھے ہیں۔ تیلگو ورژن میں آواز عزیز اور یازین نظیرکی ہے جبکہ بول کرشنا کانت نے لکھے ہیں۔تمل ورژن میں بھی نکاش عزیز اور یازین نظیر نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے اور اس کے بول مادھن کارکی نے تحریر کیے ہیں۔ ریتک روشن نے انسٹاگرام پر اس گانے کی ویڈیو شیئرکرتے ہوئے لکھا وہ ڈانس جنگ جس کا آپ کو انتظار تھا، اب آنے ہی والی ہے۔ پیش ہے ایک جھلک، جناب عالی مکمل گانا صرف تھیٹرز میں، وار 2 ، ہندی، تیلگو اور تمل زبانوں میں 14 اگست کو دنیا بھر کے سینماؤں میں ریلیز ہو رہی ہے۔ اس سے قبل، وار2 کے پہلا گاناآوان جاوان جاری کیا تھا، جو ریتک روشن اورکیارا اڈوانی پر فلمایا گیا ہے۔گانے آواں جاواں کے پیچھے وہی ٹیم ہے جس نے فلم براہماسترا: پارٹ ون کے مشہور گانے کسر یا پرکام کیا تھا کمپوزر پریتم، نغمہ نگار امیتابھ بھٹاچاریہ اورگلوکار ارجیت سنگھ جنہوں نے ایک اور رومانی نغمہ پیش کیا ہے ۔ ریتک نے انسٹاگرام پر اس گانے کی جھلک شیئر کرتے ہوئے لکھا ایک وقت تھا جب کبیرکے پاس امید، خوشی اور محبت تھی۔آواں جاواں گانا اب ریلیز ہو چکا ہے ۔وار2 ہندی، تیلگو اور تمل میں 14 اگست کو دنیا بھر میں سینماؤں گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے! فلم وار2 نے ریلیز سے قبل ہی ایک اور اعزاز حاصل کر لیا ہے یہ پہلی ہندوستانی فلم بن گئی ہے جو ڈولبی سنیما میں ریلیز کی جائے گی۔فلم کو ہندی اور تیلگو زبانوں میں شمالی امریکہ، برطانیہ، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، کویت اور دنیا بھرکے دیگر بازاروں میں ڈولبی سنیما سائٹس پر ریلیز کیا جائے گا۔