ممبئی : ایک مقامی عدالت نے آج یہا ں معطل شدہ ممبئی پولیس افسر سچن وازے کی پولیس تحویل میں 15 نومبر تک توسیع کر دی ہے ۔ وہ فی الوقت ممبئی کرائم برانچ کی تحویل میں ہے اور ہفتہ وصولی کے ایک معاملے کا سامنا کر رہے ہیں۔ سابق پولیس کمشنر ممبئی پرم بیر سنگھ نے الزام عائد کیا تھا کہ وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے آفسر سچن کو ہر ماہ ان کیلئے 100 کروڑ روپئے جمع کرنے کی ہدایت دی تھی ۔ پرم بیر نے یہ سنسنی خیز انکشاف چیف منسٹر مہاراشٹرا اُدھو ٹھاکرے کو روانہ کردہ اپنے مکتوب میں کیا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گذشتہ چند ماہ کے دوران دیشمکھ نے سچن کو اپنی سرکاری رہائش گاہ پر کئی مرتبہ طلب کیا تھا۔