واشنگٹن: امریکی ہندوستانیوں نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف امریکہ میں احتجاج کیا۔

,

   

واشنگٹن: شہریت ترمیمی ایکٹ 2019 کے خلاف ملک کے علاوہ بیرونی ممالک میں زبردست احتجاج کیا جارہا ہے۔ امریکہ کے شہر واشنگٹن میں بھی اس احتجاج کی صداء گونجنے لگی ہے۔ واشنگٹن میں مقیم ہندوستانیوں نے اس نئے قانون کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اس قانون کو کالعدم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس موقع پر خواتین و بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

احتجاج میں شریک ایک شخص نے بتایا کہ ہم یہاں اس لئے جمع ہوئے ہیں کہ ہندوستان میں عوام کو ان کے حقوق اور مذہبی آزادی دی جائے۔“ یہ احتجاج امریکن۔ انڈین مسلم اسوسی ایشن کی جانب سے منعقد کی گئی تھی۔ اسوسی ایشن کے ذمہ داروں نے بتایا

YouTube video

کہ تقریبا دو سو افراد اس احتجاج میں شامل تھے۔ یہ احتجاج دو گھنٹے تک چلتا رہا۔ یہ احتجاج واشنگٹن میں واقع گاندھی کے مجسمہ کے پاس جو انڈین ایمبسی کے سامنے ہے وہاں یہ احتجاج کیاگیا۔