واشنگٹن ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے:اسرائیل

   

تہران کو امریکی دھمکیاں دی جارہی ہیں، اسی دوران اسرائیلی سیاست دانوں اور فوجی عہدیداروں نے یہ انکشاف کردیا ہے کہ امریکہ آنے والے ہفتوں میں ایران میں ایٹمی تنصیبات پر حملے کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔اسرائیلی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے برطانوی اخبار “ڈیلی میل” کو بتایا کہ یہ “یہ بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا، اب وقت آگیا ہے کہ اسے ختم کیا جائے۔”امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ، جنہوں نے ایرانی حکام سے اپنے جوہری پروگرام پر مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا تھا، کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ یہ احمقانہ مطالبات نہیں ہیں۔ یہ اسرائیل اور دنیا میں استحکام کے لیے بہت ضروری ہے۔