واشنگٹن ایونٹ کی منسوخی سے یو ایس اوپن متاثر نہیں ہوگا

   

نیویارک۔ امریکہ کی ٹینس اسوسی ایشن کے بموجب واشنگٹن اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کی منسوخی سے سال کے چوتھے اورآخری گرانڈ سلام یو ایس اوپن جو بند دروازوں کے پیچھے اگلے ماہ شروع ہوگا اس پرکوئی اثر نہیں پڑے گا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے واشنگٹن ایونٹ منسوخ ہونے کے بعد اے ٹی پی ٹورکی واپسی اگست کے آخر تک موخر ہوگئی ہے ۔واشنگٹن اوپن ٹینس ایونٹ کا آغاز13 اگست کو ہونا تھا۔سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنمنٹ اور یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا انعقاد 20 اگست سے نیو یارک میں ہونا ہے ۔