بنگلورو ۔ انگلی کی چوٹ کی وجہ سے آئی پی ایل2021 کے یو اے ای مرحلہ سے باہر ہو ئے آل راؤنڈر واشنگٹن سندر کی جگہ بنگال کے میڈیم فاسٹ بولرآکاش دیپ رائل چیلنجرز بنگلور ٹیم میں شامل ہوگئے ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف جاری ٹسٹ سیریز سے قبل کاؤنٹی سلیکٹ الیون اورہندوستانی ٹیم کے درمیان ایک وارم اپ میچ میں محمد سراج کی ایک گیند پر واشنگٹن کو دائیں ہاتھ کی انگلی میں چوٹ لگی تھی۔ بعد میں ایکسرے جس میں فریکچر کی تصدیق ہوئی ۔ واضح رہے کہ واشنگٹن2018 سیزن کی شروعات کے بعد سے آر سی بی کے ساتھ ہیں۔ آر سی بی نے ایک بیان میں کہا آل راؤنڈر واشنگٹن سندر انگلی کی چوٹ کی وجہ سے آئی پی ایل2021 کے باقی میچوں سے باہر ہوگئے ہیں۔ نیٹ کے بولرآکاش دیپ کو واشنگٹن کے متبادل کے طور پر منتخب کیا ہے ۔