واشنگٹن میںفائرنگ، ایک شخص ہلاک

   

واشنگٹن: امریکہ کی راجدھانی واشنگٹن میں اتوار کو ہوئی فائرنگ میں کم از کم ایک شخص کی موت اور نو دیگر زخمی ہوگئے ۔میڈیا رپورٹ میں پولیس محکمے نے ٹوئیٹ کے حوالے سے بتایا کہ جنوبی مشرقی کے ڈبوئس پلیس کے 3300 بلاک کے پاس فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔اس واقعہ میں ایک شخص کی موت اور نو دیگر زخمی ہوگئے۔ سبھی زخمیوں کو قریبی ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے ۔اِس واقعہ کے بعد علاقہ میں سنسنی دیکھی گئی اور عوام کو خوف و ہراس کے ماحول دوڑتے ہوئے دیکھا۔ پولیس فائرنگ کے اِس واقعہ کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کررہی ہے۔