واشنگٹن میں امریکی صدر کیخلاف زبردست احتجاج

,

   

Ferty9 Clinic

کرسمس سے قبل ٹرمپ کے مواخذے، سزا اور برطرفی کا مطالبہ

واشنگٹن ۔ 23 نومبر ( ایجنسیز ) امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں ہفتہ کے روز سینکڑوں احتجاجی جمع ہوئے اور صدر ٹرمپ کے مواخذے ،سزا سنانے اور ہٹانے کا کھل کر مطالبہ کرتے ہوئے ’ حکومت کو ہٹا دیں‘ نام سے ایک بڑی ریالی میں شامل ہوئے ۔ اس ریالی کا اہتمام کراس روٹ گروپ ریموول کولیشن نے کیا تھا ۔ ریالی میں ٹیکساس کانگریس ایم پی ال گرین اور سابق پولیس افسر مائیکل فینن جیسے مقررین سمیت کئی اہم شخصیات شامل ہوئیں ۔ اس کے علاوہ مقبول بینڈ ڈراپ کک مرفیز اور آرٹسٹ ارتھ ٹو ایو کی لائیو پرفارمنس نے بھی ماحول کو پُرجوش کردیا ۔ پروگرام کے بعد مظاہرین نے واشنگٹن کے مشہور مقام نیشنل مال کے کنارے مارچ بھی کیا ۔ ریالی میں موجود سابق میٹرو پولیس آفیسر مائیکل فینن نے کہا کہ امریکی آبادی کی اکثریت اب نظرانداز ہونے کو تیار نہیں ہے ۔ ہم اس انتظامیہ سے تنگ آچکے ہیں ۔ علاوہ ازیں امریکی نمائندے ال گرین نے ریالی میں اعلان کیا کہ کرسمس سے قبل ٹرمپ کے خلاف مواخذے کے آرٹیکلز دائر کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال بہتر نہیں ہورہی ہے ، حالات بد سے بدتر ہورہے ہیں ، ہمیں مجرم قرار دینا ہوگا ، ہمیں مواخذہ کرنا ہوگا ، ہمیں انہیں ہٹانا ہوگا تاکہ کسی بھی مستقبل کے آمرانہ لیڈر کو یہ پیغام جائے کہ وہ حکومت پر قبضہ کرنے کی سوچ بھی نہ سکے ۔