واشنگٹن : سماجی رہنماؤں نے جوبائیڈن کے سعودی عرب کے دورے کے اعلان کے باوجود بھی واشنگٹن میں سعودی عرب کیسفارت خانے کے جانے والی سڑک کو سعودی صحافی جمال خشوگی کے نام سے منسوب کرتے ہوئے ان کا قتل کبھی نہ بھولنے کا عزم کیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’ اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی دارالحکومت کی مقامی انتظامیہ نے سعودی سفارت خانے جانے والی ایک سڑک کا نام تبدیل کرتے ہوئے ایسے 2018 میں استبول میں واقع سعودی قونصلیٹ میں قتل ہونے والے ’ جمال خشوگی ‘کے نام سے منسوب کردیا ہے۔کولمبیا کونسل کے ضلعی صدر فل مینڈیلسن نے کہا کہ نیو ہیمپشائر ایونیو کے اس حصے کا نام تبدیل کرنے کے لیے متفقہ طور پر ووٹ دیا گیا، اس کے ساتھ واٹر گیٹ نامی کثیر المنزلہ عمارت ہی واقع ہے۔یہ جذبہ اس وقت سامنے آیا جب وائٹ ہاؤس نے اگلے ماہ صدر جوبائیڈن کے سعودی عرب کے دورہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔