حیدرآباد۔/7 جولائی، ( سیاست نیوز) والدہ سے جھگڑے کے بعد ایک نوجوان نے خودکشی کرلی۔ عنبرپیٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 24 سالہ جی ونود کمار جو عنبرپیٹ علاقہ کے ساکن سریندر کا بیٹا تھا جوپیشہ سے فلاور ڈیکوریٹر کا کام کرتا تھا۔ اس نے گزشتہ روز اپنی والدہ سے 2 ہزار روپئے مانگے تھے اور اس کی والدہ سے دو ہزار روپئے کے معاملہ میں جھگڑا ہوا۔ اس جھگڑے کے بعد اس نے انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔
