حیدرآباد /21 فروری ( سیاست نیوز ) کالج کی تقریب میں شرکت کے بعد تاخیر سے گھر پہونچنا ایک طالب علم کی خودکشی کا سبب بن گیا ۔ جہاں والدہ کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ لڑکے نے خودکشی کرلی۔ رائے درگم پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ 17 سالہ جسونت جو انٹر سال اول کا طالب علم گچی باؤلی علاقہ میں رہتا تھا ۔ گذشتہ روز جسونت روزانہ کے معمول کے مطابق 2 گھنٹے تاخیر سے گھر پہونچا جو کالج کی ایک فیرویل پارٹی میں شرکت کے سبب تاخیر سے پہونچا تھا ۔ اس کی والدہ نے اس کو ڈانٹ ڈپٹ کا نشانہ بنایا ۔ اس بات سے شدید ذہنی تناؤ کا شکار جسونت نے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ ع