٭ لوک سبھا میں آج سرپرستوں اور بزرگ شہریوں کی دیکھ بھال و فلاح و بہبود سے متعلق قانون 2017ء سے متعلق ترمیمی بل پیش کیا گیا۔ اس کے ذریعہ ان افراد کو 6 ماہ کی جیل یا 10,000 روپئے یا دونوں ہوسکتے ہیں جو ان کی دیکھ بحال اور تحفظ میں ہیں اور وہ جان بوجھ کر اپنے والدین یا بزرگ شہریوں سے بدکلامی کرتے ہیں۔ اس بل میں بزرگ شہریوں کیلئے ٹریبونل کے قیام کی بھی گنجائش رکھی گئی ہے۔
