والدین اور سرپرستوں کی ڈانٹ ڈپٹ پر طالب علموں کی خودکشی

   

حیدرآباد ۔ والدہ کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ایک طالب علم اور چاچا کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ دو طلبہ نے خودکشی کرلی ۔ صنعت نگر اور اپل پولیس حدود میں یہ واقعات پیش آئے ۔ صنعت نگر پولیس کے مطابق 13 سالہ عابد اللہ قریشی جو اشوک کالونی صنعت نگر علاقہ کے ساکن معصوم قریشی کا بیٹا تھا ۔ اس طالب علم کو اس کی والدہ نے ڈانٹ ڈپٹ کی تھی جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کرلی ۔ اپل پولیس کے مطابق 23سالہ اشوتوش کمار جو چینائی کا متوطن اوربی ٹیک سال آخر کا طالب علم بتایا گیا ہے جو اپل میں اپنے چاچا کے پاس رہتا تھا ۔ یہ لڑکا سیل فون پرگیمس میں بہت زیادہ مصروف رہتا تھا اور تعلیم پرتوجہ نہیں دیتا تھا ، اس کے چاچا نے ڈانٹ ڈپٹ کی جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس طالب علم نے عمارت کی 5ویں منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ پویس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔