ٹوکیو : جنوب مغربی جاپان کے کاگوشیما شہر میں بوڑھے مرد اور عورت کو اْن کے مبینہ بیٹے نے قتل کردیا.جاپانی نشریاتی ادارے مائنیچی کے مطابق پولیس کو رات تقریباً 9:15 بجے کاگوشیما شہر کی ایک نجی رہائش گاہ سے ہنگامی کال موصول ہوئی جس میں کہنے والے نے کہا، ‘‘میں نے اپنے والدین کو قتل کر دیا ہے۔’’افسران جائے وقوعہ پر پہنچے جہاں انہوں نے ایک شخص کو دیکھا جس کی عمر 60 کی دہائی میں تھی اور گردن اور پیٹ سے خون بہہ رہا تھا۔ بعد میں وہ دم توڑ گیا۔دوسرے کمرے میں ایک خاتون تھی جو کہ 60 کی دہائی کی معلوم ہوتی تھیں گری ہوئی پائی گئیں. ان کے چہرے سے خون رس رہا تھا. تکلیف کی شدت کو برداشت نہ کرتے ہوئے وہ بھی اسی وقت دم توڑ گئیں.قتل کا دعویدار گھر میں ہی تھا جسے فوراً تحویل میں لے لیا گیا۔