والدین کی عزت زندگی میں برکت کا ذریعہ :ٹی ہریش رائو

   

سدی پیٹ۔ 8 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سدی پیٹ ضلع کے منڈل نگنور م کے جے پی ٹانڈہ پٹلا گوڈیسہ میں سابق ایم ایل سی فاروق حسین کی جانب سے مدیراج برادری کے مستحق افراد میں گھریلو برتن، کرسیاں اور میزیں تقسیم کی گئیں۔ یہ اشیاء فاروق حسین نے اپنے والدین، مرحوم محمد حسین اور مرحومہ محمودہ بانو کی یاد میں فراہم کی تھیں۔ تقسیم کی اس تقریب میں سابق وزیر اور ایم ایل اے تنیرو ہریش راؤ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “ترقی کی راہ پر آگے بڑھتے ہوئے ہمیں کبھی بھی اپنے والدین اور بزرگوں کی عزت اور یاد کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔ ان کی دعائیں اور یاد ہی ہماری کامیابیوں کی بنیاد بنتی ہیں۔” ہریش راؤ نے سابق ایم ایل سی فاروق حسین کی خدمات کو بے لوث اور ایماندارانہ قرار دیتے ہوئے ان کے جذبہ خدمت کی بھرپور ستائش کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم ایل سی فاروق حسین نے پٹلا گوڈیسہ کے عوام کے ساتھ اپنے خاندانی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ بھی اس علاقے کے عوام کے لیے خدمت کے کام انجام دیتے رہیں گے۔ مقامی برادری کے لوگوں نے اس اقدام پر سابق ایم ایل سی اور ان کے خاندان کا شکریہ ادا کیا اور اس جذبہ خدمت کو سراہا۔