حیدرآباد /24 اپریل ( سیاست نیوز ) والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ایک نوجوان نے خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 26 سالہ ہری بابو جو بنتاپلی علاقہ کے ساکن پانڈو کا بیٹا تھا ۔ کل اس نے صنعت نگر اور اپوگوڑہ کے درمیان ریلوے لائین پر خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس کے مطابق ہری بابو ہر رات دیر گئے اپنے مکان پہونچ رہا تھا اور اس کی حرکت سے والدین پریشان تھے ۔ جنہوں نے ہری بابو کو ڈانٹ ڈپٹ کا نشانہ بنایا جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔