والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ نوبہاتا لڑکی کی خودکشی

   

Ferty9 Clinic

گجویل /13 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکر ایک نوبیہاتا لڑکی کی خودکشی کا واقعہ پیش آیا ۔ تفصیلات کے بموجب ورگل منڈل کے موضع ساول پلی کی رہنے والی 20 سالہ نوانیتا کی شادی گذشتہ چھ ماہ قبل کونڈہ پاک منڈل کے موضع مرپڑگا کے رہنے والے یادگیری سے انجام پائی تھی ۔ بعد شادی نوانیتا گذشتہ چھ مہینوں میں کم از کم پانچ چھ مرتبہ سسرال والوں سے خومخواہ جھگڑے کرتے ہوئے اپنے میکے واقع ساول پلی میں رہنے پر والدین نے انونیتا کو سمجھاکر سسرال والوں کے گھر چھوڑ آئے تھے ۔ اچانک آج دوپہر پھر ایک مرتبہ نوانیتا نے سسرال والوں سے جھگڑا کرکے اپنے گھر واپس ہونے پر والدین نے نوانیتا کی حرکت سے بیزار ہوکر حالت غصہ میں والدین نے نوانیتا کو خوب ڈانٹ ڈپٹ کرنے کے بعد اس کے والد کا بلڈ پریشر بڑھنے کی بناء ماہ جیمانے اپنے شوہر کو گجویل سرکاری ہاسپٹل لے کر چلی گئی ۔ والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکر نوانیتا نے آج سہ پہر اپنے ہی گھر میں افراد خاندان کی غیر موجودگی میں اپنی ساڑی کے ذریعہ ناٹ سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ پولیس سب انسپکٹر بیگم پیٹ مسٹر روی کانتا نے جائے وقوع پہونچ کر معائنہ کیا اور بعد پنچنامہ نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری دواخانہ منتقل کرکے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج رجسٹر کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ ضلع پریشد ہائی اسکول پٹلم میں اساتذہ کی کمی پٹلم /13 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر پٹلم کے ضلع پریشد ہائی اسکول اردو میڈیم پر نمائندہ سیاست محمد کلیم الدین پہونچکر مدرسہ ہذا کے صدر معلمہ رفعت سلطانہ سے انٹرویو لیا ۔ انہوں نے کہا کہ اول جماعت تا دسویں جماعت جملہ 126 طالبات زیر تعلیم ہے ۔ جنہیں صرف SGT کے تین ٹیچرس تعلیم دے رہے ہیں ۔ ہائی اسکول اپ گریڈ ‘‘ ہونے کے باوجود اسکول اسسٹنٹ ٹیچرس کا تقرر عمل میں نہیں لایا گیا ۔ اسکول انتظامیہ کی جانب سے بائے فکشن ڈی ای او آفس کاماریڈی کو دی گئی گذشتہ حکومت کی لاپرواہی سے مسئلہ جوں کا توں رہ گیا ۔ اس ضمن میں ریاستی تلنگانہ اردو اکیڈیمی چیرمین کو ایک مکتوب بھی روانہ کیا گیا ۔ اساتذہ کی عدم موجودگی کی وجہ سے اولیاء اپنے بچوں کو اقلیتی اقامتی اسکول میں داخلے دلانے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ ریاستی تلنگانہ تعلیم کے انتظامیہ اس مسئلہ کو حل کرتے ہوئے اساتذہ کے تقررات کیلئے ٹھوس اقدامات کریں تو بہتر ہوگا ۔ اس موقع پر صدر معلمہ کے علاوہ مدیحہ ٹیچر ، نوشین ٹیچر موجود تھے ۔