والدین کی ڈانٹ ڈپٹ پر طالبہ کی خودکشی

   

حیدرآباد /26 ستمبر ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ فلک نما میں ایک لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ تعلیم پر توجہ نہ دینے سے والدین کی ڈانٹ ڈپٹ کا شکار لڑکی نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ فلک نما پولیس ذرائع کے مطابق 16 سالہ ثمینہ بیگم جو تیگل کنٹہ علاقہ کے ساکن مکرم الدین کی بیٹی طالبہ بتائی گئی ہے ۔ لڑکی گذشتہ چند روز سے تعلیم پر توجہ نہیں دے رہی تھی اور اس بات سے گھر والے سخت ناراض تھے ۔ گھر والوں کی ناراضگی سے دلبرداشتہ ہوکر لڑکی نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس فلک نما مصروف تحقیقات ہے۔