حیدرآباد۔/15 جون، ( سیاست نیوز) والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ 10 سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی۔ پولیس کے بموجب کرنول سے تعلق رکھنے والی کم عمر لڑکی جو مزدور پیشہ ماں باپ کی بیٹی تھی اکثر اسکول جانے سے گریز کرتی تھی اور اپنے ہم عمر بچوں سے جھگڑا کرتی تھی ۔ ماں باپ نے لڑکی کو ڈانٹ ڈپٹ کی جس کے نتیجہ میں اس نے اپنے مکان میں چھوٹی رسی سے پھانسی لے لی۔ اس واقعہ سے لڑکی کے ماں باپ کو کافی صدمہ ہوگیا۔