حیدرآباد /11 مارچ ( سیاست نیوز ) والدین کے آپسی اختلافات اور روزآنہ کے جھگڑوں سے دلبرداشتہ ایک لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ منگل ہاٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 19 سالہ سواپنا نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ سواپنا رحیم پورہ علاقہ کے ساکن آنند کی بیٹی تھی جو پیشہ سے خانگی ملازمہ تھی ۔ یہ لڑکی اسکے والد آنند اور والدہ بھاگیہ لکشمی کے آپسی اختلافات اور جھگڑوں سے پریشاں تھی ۔ اس لڑکی کے والدین ہر دن کسی نہ کسی بات پر جھگڑتے تھے ۔ اس بات سے لڑکی دلبرداشتہ ہوگئی اور اس نے خودکشی کرلی ۔ پولیس منگل ہاٹ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔
میاں پور میں کارپینٹر کی خودکشی
حیدرآباد /11 مارچ ( سیاست نیوز ) میاں پور کے علاقہ میں کمال نامی کارپینٹر نے خودکشی کرلی میاں پور پولیس کے مطابق کمال پریم نگر میاں پور علاقہ کے ساکن جلیل کا بیٹا تھا ۔ 9 مارچ کو کمال نشہ کی حالت میں مکان پہونچا اور اس نے جھگڑا کیا اور جھگڑے کے بعد نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران کمال کل رات فوت ہوگیا ۔ میاں پور پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔