والدین کے ہاتھوں مغویہ بیٹی داماد کے حوالے شوہر کی شکایت پر کیسرا پولیس کی کارروائی

   

حیدرآباد ۔ 27 ستمبر (سیاست نیوز) والدین کے ہاتھوں اغواء کا شکار نئی دلہن شویتا کو پولیس نے اس کے شوہر کے حوالے کردیا جو شادی سے ناخوش والدین کے ہاتھوں اغواء کرلی تھی۔ گزشتہ روز شویتا کے والدین نے پروین کے گھر پہنچ کر حملہ کیا تھا اور ہنگامہ آرائی کے بعد فلمی انداز میں شویتا کا اغوا کرلیا تھا۔ کیسرا پولیس نے اس واقعہ کا سخت نوٹ لیتے ہوئے کارروائی کا آغاز کیا اور نئی دلہن شویتا کو بچا لیا اور اس کے شوہر کے حوالے کردیا۔ پولیس کے مطابق 24 ستمبر کو شویتا کے والدین نے پروین کے مکان پر حملہ کیا تھا۔ پروین اور شویتا نے لومیارج کیا تھا اور لڑکی کے والدین اس شادی کے خلاف ہیں۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ع