یروشلم : اسرائیلی وزیر برائے آبادکاریاں اور قومی مشنز اوریت اسٹروک کی بیٹی شوشانہ اسٹروک نے اپنے والداور ایک بھائی پر جنسی حملے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کئی برسوں سے ذہنی اور جذباتی اذیت کا شکار رہی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شوشانہ اسٹروک نے کہا کہ وہ اس وقت اٹلی میں مقیم ہیں اور وہاں پولیس کو باضابطہ رپورٹ درج کروا چکی ہیںطویل عرصہ تک شک، شدید جذباتی کیفیات اور گہرے احساسِ جرم کے بعد میں یہ بات شیئر کر رہی ہوں کہ مجھے اپنے والد اور ایک بھائی کی جانب سے حملے کا سامنا کرنا پڑا، مجھے امید ہے کہ میں ایسی جگہ تلاش کر سکوں گی جہاں مجھے کچھ ذہنی سکون میسر آئے۔ انہوں نے جس بھائی پر الزام لگایا اس کا نام تو نہیں بتایا تاہم ان کے بھائی زویکی اسٹروک پر 2007 میں ایک فلسطینی لڑکے کو اغوا اور تشدد کا نشانہ بنانے کا مقدمہ پہلے ہی درج ہو چکا ہے۔ شوشانہ اسٹروک کے الزامات اس وقت خاص طور پر توجہ کا مرکز بنے ہیں جب ان کی والدہ وزیر اوریت اسٹروک، خود فلسطینیوں کے خلاف سخت موقف رکھتی ہیں اور غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کی پرجوش حامی مانی جاتی ہیں۔