حیدرآباد۔/6 جولائی، ( سیاست نیوز) والد کے وعدہ پر عدم اعتبار سے دلبرداشتہ ایک نوجوان نے خودکشی کرلی۔ پرانے شہر کے علاقہ چھتری ناکہ پولیس اسٹیشن حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق23 سالہ پرمود نے کل رات خودکشی کرلی۔ اس انتہائی اقدام سے قبل اس نے اپنے والد شیواجی سے جھگڑا کیا۔ یہ خاندان چھتری ناکہ علاقہ میں رہتا ہے۔ پرمود پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے اس نے رقمی معاملہ میں کل اس کے والد سے جھگڑا کیا ۔ پرمود نے بہن کی شادی میں 4 لاکھ روپئے والد کو دیئے تھے اور اس رقم کی واپسی کیلئے باپ کو تنگ کررہا تھا۔ جھگڑے کے بعد پرمودکے والد شیواجی نے رقم کی ادائیگی کیلئے بیٹے سے ایک ہفتہ کی مہلت مانگی جس کے بعد اس نے انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس چھتری ناکہ مصروف تحقیقات ہے۔
