والد کیلئے بھارت رتن حاصل کرنا بہت بڑا اعزاز : تیج ہزاریکا

   

نیویارک 16 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) معروف آسامی سنگر و کمپوزر بھوپین ہزاریکا کے فرزند تیج ہزاریکا نے بتایا کہ حکومت ہند نے انہیں اپنے والد کا بھارت رتن ایوارڈ احاصل کرنے کیلئے مدعو کیا ہے اور یہ اعلی ترین سیویلین ایوارڈ حاصل کرنا ان کیلئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے ۔ 11 فبروری کو ایک فیس بک پوسٹ پر ریمارکس سے متعلق تنازعہ پر تیج ہزاریکا نے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ کچھ لوگوں نے ان کے ریمارکس کو غلط انداز میںپیش کیا ہے ۔ تیج نے کہا کہ یہ ایوارڈ حاصل کرنے کیلئے انہیں مدعو کیا گیا ہے اور یہ ان کے اور ان کے افراد خاندان کیلئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے ۔