ممبئی 26 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق مہاراشٹرا اے ٹی ایس سربراہ ہیمنت کرکرے کی دختر نے ممبئی دہشت گردانہ حملوں میں 11 سال قبل اپنے والد کی شہادت پر انہیں خراج پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے والد کیلئے صرف ایک ملازمت نہیں بلکہ ایک فریضہ تھا ۔ جوئی کرکرے نوارے نے کہا کہ انہیں یہ قبول کرنے میں طویل وقت لگا کہ واقعی اب ان کے والد نہیں رہے ہیں۔